مریم نواز کو پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ ملنے پر شوہر کیپٹن صفدر کا ردِعمل بھی آگیا

لاہور (پی این آئی) مریم نواز کو پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ ملنے پر شوہر کیپٹن صفدر کا ردِعمل بھی آگیا ۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے حکومتی کاموں میں اہلیہ کی مدد کے سوال پر دلچسپ جواب دیا ہے۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھاکہ پنجاب کو مریم کے والد اور چچا نے بھی بہت اچھے طریقے سے چلایا اور اب بھی سب اچھا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی پنجاب کےحق میں بہت بہتر کرےگا۔صحافی نے سوال کیا کہ پنجاب کے کاموں میں کیا آپ بھی مدد کریں گے؟ اس پر کیپٹن ریٹارڈ صفدرکہا کہ ہم تو 33 سال سے مدد ہی کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close