مریم نواز نے عظمیٰ کاردار کا ہاتھ کیوں جھٹکا؟ ن لیگی رہنما کا ردِعمل آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ کاردار آج نومنتخب وزیراعلیٰ مریم نواز سے پرتپاک انداز میں ملیں، مگر اس کے بعد مریم نواز کی جانب سے ان کا ہاتھ ہٹائے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

عظمیٰ کاردار مریم نواز کو مبارک باد دے رہی تھیں، مریم کے ردعمل پر عظمیٰ کاردار حیرانی سے دیکھتی رہ گئیں۔اس حوالے سے عظمٰی کاردار کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔ان کا کہنا ہےکہ میں مریم نواز کو مبارک باد دینے سے پہلے ناشتہ کر رہی تھی، مریم نواز آئیں تو خیال نہیں رہا کہ میرے ہاتھ میں چکنائی لگی ہے، جتنی عزت اور پیار مریم نواز سے ملا ہے وہ بتا نہیں سکتی۔وائرل ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہےکہ مریم نواز جس وقت آئیں اس وقت عظمیٰ کاردار کے آگے ٹیبل پر پلیٹ رکھی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close