مریم نواز کی بطور وزیراعلیٰ ’سلیکشن‘ مسترد کر دی گئی

لاہور (پی این آئی)رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی بطور وزیر اعلیٰ پنجاب ’’سیلیکشن‘‘ جمہوریت کےدامن پر ایک بدنما داغ ہے، جس ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ سابقہ ٹویٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو انتخاب میں بری طرح شکست کھانے والے کرداروں کو غیر قانونی طور پر پنجاب اسمبلی میں جمع کیا گیا، مریم نواز کو قانون و ضوابط کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک نامکمل ایوان سے وزیراعلیٰ ”سیلیکٹ“ کروانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، مریم نواز کی غیر آئینی ’’سیلیکشن‘‘ سےصوبے میں استحکام کے امکانات کو شدید دھچکا پہنچے گا اور پنجاب کے عوام کے غم و غصّے میں اضافہ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close