وزیراعلیٰ بنتے ہی مریم نواز کا پہلا دبنگ حکم جاری

لاہور(پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدرات پرائس کنٹرول اجلاس میں کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول کے لیے پائیدار اقدامات کئے جائیں اور 5روزمیں پرائس کنٹرول کیلئے باقاعدہ ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کا حکم نامہ بھی جاری کر دیا۔

 

 

 

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عہدہ سنبھالتے ہی مہنگائی سے ماری عوام کیلئےریلیف کا اعلان کر دیامریم نوازنے پرائس کنٹرول کے لیے پائیدار اقدامات کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے فوری عمل درآمدپلان طلب کر لیا ہےوزیراعلیٰ نے5روزمیں پرائس کنٹرول کیلئے باقاعدہ ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کا حکم بھی جاری کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے ڈیمانڈ اور سپلائی سسٹم کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی، انھوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کے لئے باقاعدہ قانونی میکنزم موجود نہیں ہےمہنگائی پر قابو پانا ترجیحات میں اولین ہےگراں فروشی کےخاتمےکیلئے پائیدار سسٹم وضع کیا جائےپھلوں ،سبزیوں اور دیگر اشیا خوردونوش کے نرخ کنٹرول کیے جائیں،گراں فروشی کا ارتکاب کرنے والوں کے سزا یقینی بنائی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close