رانا ثنا اللہ کو پنجاب میں کونسی ذمہ داری ملنے والی ہے؟ الیکشن میں شکست کے باوجود بڑی خبر آگئی

لاہور ( پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ کو پنجاب میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں نے قیادت سے رانا ثناءاللہ کی پنجاب میں خدمات لینے کی رائے دی ہے، اس ضمن میں لیگی رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ پنجاب میں مظبوط اپوزیشن کا مقابلے کے لیے رانا ثناءاللہ جیسے منجھے ہوئے پارلیمنٹرین کی ضرورت ہے، رانا ثناءاللہ ایوان میں بہتر انداز میں حکومت پنجاب کا دفاع کر سکتے ہیں۔ ذرائع ن لیگ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لیگی قیادت نے رہنماؤں کی رائے پر غور کا وعدہ کیا ہے، ن لیگی قیادت میں اس وقت رانا ثناءاللہ کے حوالے سے دو آپشنز زیر غور ہیں، پہلا آپشن یہ ہے کہ رانا ثنا اللہ کو سینٹر بنا کر مرکز میں ذمہ داری دی جائے جب کہ دوسرا آپشن ہے کہ انہیں پنجاب میں ہی اہم ذمہ داری سونپی جائے، تاہم رانا ثناءاللہ مرکز میں ذمہ داری نبھائیں گے یا پنجاب میں اس حوالے سے حتمی فیصلہ رواں ہفتے متوقع ہے۔

 

 

 

اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ میں پارٹی کے ساتھ ہوں پنجاب یا وفاق کے حوالے سے جہاں قیادت کہے گی میں کام کروں گا، تاہم مریم نواز پنجاب میں خدمت کے سب سے بڑے منصب پر فائز ہونے جارہی ہیں، پنجاب کی تاریخ ہزاروں سال کی ہے، آج ایک تاریخی لمحہ ہے، مریم نواز اب سے بڑے منصب پر فائز ہونے جا رہی ہیں، یہ تاریخی لمحہ دیکھنے پہنچا ہوں، فخر کی بات ہے کہ ہم اس تاریخی لمحے کا حصہ بننے جا رہے ہیں کیوں کہ وزارت اعلیٰ پنجاب خدمت کا منصب ہے، شہباز شریف نے بطور خادم اعلیٰ مثال قائم کی، نواز شریف کی روایات کو مریم نواز آگے بڑھائیں گی، ایک میرٹ کی بنیاد پر کام کریں گی، مریم نواز کو تمام طبقات کا تعاون حاصل ہوگا۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بدتمیزی، بدتہذیبی کا سلسلہ 4،5سال سے جاری ہے، پاکستان کو سیاسی استحکام دینا سب سے بڑا چیلنج ہے، سیاسی استحکام ہی معاشی استحکام لائے گا، معاشی استحکام کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، پاکستان کو مستحکم کرنے کا چیلنج ن لیگ کی قیادت کو درپیش ہے، پنجاب کا اس حوالے سے بڑا کردار ہے، مریم نواز اس چیلنج میں اپنا بنیادی کردار ادا کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close