ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج ہو گی

لودھراں (پی این آئی) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 154 لودھراں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج ہو گی۔۔۔این اے 154 سے ن لیگ کے امیدوار عبدالرحمٰن کانجو نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔۔۔ریٹرننگ افسر کے مطابق ووٹوں کی دوبارہ

 

کی درخواست دی تھی۔۔۔ریٹرننگ افسر کے مطابق ووٹوں کی دوبارہ گنتی 11 بجے اسپورٹس کمپلیکس میں ہو گی، ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہونے میں ایک دو روز لگیں گے۔۔۔ رانا فراز نون نے 1 لاکھ 34 ہزار 937 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ مسلم لیگ ن کے عبدالرحمٰن کانجو ایک لاکھ 28 ہزار 438 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھے۔۔۔الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز این اے 154 میں دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا جہاں سے 8 فروری کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار رانا فراز کامیاب ہوئے تھے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close