نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ڈاکٹروں کیلئے بڑا اعلان کردیا

پشاور(پی این آئی)خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

 

 

 

علی امین گنڈاپور نے ان خیالات کا اظہار پشاور میں انصاف ڈاکٹر فورم (آئی ڈی ایف) کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں آئی ڈی ایف کے صوبائی صدر ڈاکٹر نبی آفریدی نے وفد کی قیادت کی۔ اس موقع پر مرکزی صدر ڈاکٹر مدیر بھی موجود تھے۔ وفد نے نامزد وزیراعلیٰ سے اُن کے والد کی وفات پر تعزیت کی اور علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ نامزد ہونے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ آئی ڈی ایف مجھے اسپتالوں کی صورتحال سے متعلق رپورٹ کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close