اپوزیشن لیڈر کیلئے شیر افضل مروت کا نام کس کو پسند نہیں؟ حیران کن انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ میرانام بھی لیڈرآف دی اپوزیشن کے حوالے سے سامنے آ رہا ہے، میں کچھ لوگوں کو شائد پسندنہیں،میری ذات کو متنازعہ کرنے کیلئے شو کاز نوٹس جاری کیا گیا۔

 

 

 

شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ شوکاز نوٹس جاری کر کے بیرسٹر گوہر پر ملبہ ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے،شوکاز نوٹس کا بیرسٹر گوہر سے ناراضگی کا کوئی تعلق نہیں تھا ، شوکاز نوٹس کا مقصد ایک ایشو بنانا تھا ،نوٹس کے بجائے مجھے فون کر کے معافی مانگنے کا کہا جا سکتا تھا۔ انہوں نے پہلے شوکاز نوٹس میڈیا کو جاری کیا ، پھر بیرسٹر گوہر پر ملبہ ڈالنے کی کوشش کی گئی ۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی دیکھیں گے کہ کس کی پرفارمنس اچھی ہو گی ، پی ٹی آئی کے ورکرز اور عمائدین نے میرا نام اپوزیشن لیڈر کیلئے دیا ہے ، میں کسی چیز پر حق نہیں جتا سکتا ، دیگر بھی حق نہیں جتا سکتے مگر مجھے ریس سے آوٹ کرنا مناسب نہیں ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ شوکاز نوٹس میرے لیے اپوزیشن لیڈر بننے کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنا تھی ، ہر پارٹی میں کھینچا تانی ہوتی ہے ہماری پارٹی میں بھی ہے ، پارٹی ورکز ، لیڈرز اور منتخب ایم این ایز میری خدمات کو مان رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close