نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کو اہم ہدایت کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے تمام نو منتخب لیگی اراکین کواسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس رواں ہفتے ہی ہوگا جس میں اراکین حلف اٹھائیں گے، سابق سپیکر ایاز صادق اور چیف وہپ آفتاب شیخ نے نو منتخب اراکین سے رابطے کیے ہیں، نو منتخب اراکین کی بڑی تعداد کو پارلیمنٹ لاجز میں سرکاری رہائش گاہ الاٹ کردی گئی۔بتایا گیا ہے کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے بعد قائد ایوان کا انتخاب ہوگا، اتحادی جماعتوں کی جانب سے نامزد وزیراعظم اور صدر ن لیگ شہبازشریف بھی رواں ہفتے اسلام آباد پہنچ جائیں گے، وزیر اعظم کے انتخاب کے موقع پر قائد ن لیگ نوازشریف کی آمد بھی ایوان میں متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close