پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان سے رابطے ، حمایت مانگ لی

کراچی (پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سندھ اسمبلی میں وزارت اعلیٰ کے امیدوار سید مراد علی شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد کے ارکان سے رابطہ کرلیا۔

پی ٹی آئی کے آزاد رکن شبیر قریشی نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ مراد علی شاہ نے ہمارے آزاد ارکان سے رابطہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مراد علی شاہ نے آزاد ارکان سے قائد ایوان کے انتخاب کےلیے حمایت مانگی۔شبیر قریشی نے یہ بھی کہا کہ آزاد امیدواروں نے سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close