لیگی رہنما نے ایوان صدر کو سازشوں کا گڑھ قرار دیدیا

لاہور (پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور نو منتخب رکن قومی اسمبلی عطا تارڑ نے ایوان صدر کو سازشوں کا گڑھ قرار دیدیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ صدر عارف علوی اپنے عہدے سے انصاف نہیں کرسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت پاکستان میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے تحریک انصاف کے کارکن بنے ہوئے ہیں۔عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ ایوان صدر کو سازشوں کو گڑھ قرار دیا، قومی اسمبلی کے ارکان کے نوٹیفکیشن ہوچکے ہیں، صدر مملکت اجلاس بلائیں۔اُن کا کہنا تھا کہ منافقت کی سیاست کو عوام رد کرچکی ہے، صدر مملکت اپنی آئینی ذمے داری پوری کرنے سے گریزاں ہیں، وہ ابھی تک قومی اسمبلی اجلاس پر فیصلہ نہیں کرسکے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ قومی اسمبلی ارکان کے نوٹیفکیشن ہوچکے صدر قومی اسمبلی اجلاس بلائیں۔ اگر آپ اجلاس نہیں بلائیں گے تو 21 دن بعد اسپیکر اجلاس بلالے گا، 29 تاریخ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں