راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان حالیہ عام انتخابات میں بد ترین شکست کھانے کے بعد بالآخر بول پڑے ہیں ۔
عوام اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پچھلی دفعہ ایم این اے منتخب نہیں ہو سکا کیونکہ میں نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے سے انکار کر دیا تھا اور اب ن لیگ میں شامل نہ ہونے کی سزا دی گئی ہے مگر میں کسی کی نوکری نہیں کرتا میں نے ہمیشہ سر اٹھا کر عزت کی سیاست کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک شدید خطرات میں ہے اتنے بڑے خطرات میں ہے جس کا ہم اندازہ نہیں لگا سکتے، یہ ملک ہے تو ہم سب ہیں لیکن جنہوں نے دو نمبر ی کی انہیں روز محشر اللہ تعالی کے سامنے اس کا جواب دینا ہو گا لیکن دنیا میں بھی اس کا حساب دینا ہو گا ۔
چوہدری نثار نے مزید کہا کہ آخری دم تک مقابلہ کرونگا، میں نے شہباز شریف کو کئی بار کہا کہ وہ آصف زرداری کیخلاف سخت زبان استعمال نہ کریں،وہ زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے کے دعویدار تھے مگر آج وہ اسی شخص کو صدر بنا رہے ہیں لیکن میں اور آپ اس گناہ میں شامل نہیں،یہ حکومت کتنے دن چلے گی معلوم نہیں ۔کمشنر راولپنڈی کا ضمیر تو جاگ گیا انشاء اللہ باقیوں کا بھی جاگے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں