پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے قبل اکبر ایس بابر کا دبنگ اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے 3 مارچ کو ہونے والے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

 

اکبر ایس بابر نےکہا ہےکہ الیکشن کمیشن سے انٹرا پارٹی انتخابات دستاویزات حاصل کر کے اسے چیلنج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فارم 65 جمع کروائے، اس کو بھی مسترد کروا دیا گیا، جب سارے عمل کو سپریم کورٹ نے کالعدم کیا تو عہدے غیر قانونی ہیں، یہ سارا عمل کالعدم ہے اور اس کی قانونی حیثیت کوئی نہیں ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں