پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن، سینیٹر علی ظفر کے انکار کے بعد چئیرمین پی ٹی آئی کا اُمیدوار کون ہوگا؟

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے 3 مارچ کو ہونے والے انٹراپارٹی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ہوگیا۔انٹراپارٹی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا وقت آج سہ پہر تین بجے تک تھا۔

 

 

اعلامیہ کے مطابق امیدوار برائے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی اور امیدوار برائے مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی قیادت میں 15 رکنی پینل نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے۔سندھ سے اشرف قریشی، بلوچستان سے محمد اسلم ،خیبرپختونخوا سے نوید انجم کے چیئرمین کے عہدے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائےگئے۔پنجاب کی صوبائی تنظیم کے لیے ڈاکٹر یاسمین راشد، محمد خان مدنی اور اسد حنیف کے کاغذات جمع کروائے گئے۔ترجمان کے مطابق سندھ کی تنظیم کیلئے حلیم عادل شیخ سمیت دو پینلز کے کاغذاتِ نامزدگی موصول ہوئے۔

 

 

 

اعلامیہ کے مطابق بلوچستان سے منیر بلوچ کے علاوہ 5 دیگر افراد نے اپنے پینلز کے ہمراہ کاغذات جمع کروائے، خیبرپختونخوا کی تنظیم کے لیے علی امین گنڈا پور کی قیادت میں پینل کے کاغذاتِ نامزدگی بھی موصول ہوئے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات 3 مارچ کو منعقد ہوں گے۔انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے پولنگ سینٹرل آفس سمیت چاروں صوبائی سیکرٹریٹ میں ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں