لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے اقدام کو قومی جرم قرار دے دیا۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم نفرت کا مقابلہ نفرت سے نہیں کریں گے، تقسیم اور تعصب سے ملک مزید کمزور ہو گا، ماضی میں لوگوں کو ذہنوں کو گمراہ کیا گیا مگر ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن میں کبھی جھوٹ نہیں بولا، جس کی حکومت نہیں بنی وہ کہتا ہے انتخابات میں دھاندلی ہوئی، ایسے لوگ قانون کا سہارا نہیں لیتے مگر غلط بیانی کرتے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے آئی ایم ایف کو خط لکھنے سے ملک کو نقصان پہنچے گا، ہمیں مشورہ دیا گیا کہ عمران خان والی زبان استعمال کریں مگر ہم ایسا نہیں کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں