سینئر ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کیلئے اچھی خبر آگئی

لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اگلے وزیراعظم ہوں گے،پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کیلئے بھرپور کوشش کریں گے۔

 

 

 

پاکستان اب نقصان نہیں اٹھا سکتا،ملک میں معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے، خواجہ سعد رفیق کا آنیوالی حکومت میں اہم کردار ہوگا۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہاکہ ہم کسی سے کوئی بدلہ نہیں لیناچاہتے، 2018 سے 2022تک جو دیکھا گیا اس پر نہیں چلنا چاہتے۔ان کاکہناتھا کہ جو اسمبلی میں رہ کر گئے ہیں ان کی خواہش ہے ملکر پاکستان کو مشکل سے نکالیں،پاکستان کو مشکل سے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے،پاکستان مضبوط ہوگا تو ہم سب مضبوط ہونگے۔لیگی رہنما نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے حکومت کو قومی اسمبلی میں ووٹ دینے کا کہا ہے ،شہبازشریف اگلے وزیراعظم ہوں گے،پیپلزپارٹی نے قانون سازی میں بھی سپورٹ کرنے کا کہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close