ووٹوں کی دوبارہ گنتی، پی کے 44 میں پی ٹی آئی امیدوار نے میدان مارلیا

پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخوا کے صوبائی حلقہ پی کے 44 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار افتخار خان نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی کامیابی حاصل کرلی۔

 

 

 

پی کے 44 ایبٹ آبادسےپی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار افتخار خان2280 ووٹوں کی لیڈ سے کامیاب ہوئے تھے تاہم ان کی کامیابی کو مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے چیلنج کر دیا تھا۔ن لیگی امیدوار اورنگزیب نلوٹھہ کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی گئی تھی۔دوبارہ گنتی میں میں بھی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار افتخار خان نے کامیابی سمیٹ لی، انہوں نے 33 ہزار 877 ووٹ حاصل کئے۔دوسری جانب ن لیگ کے سردار اورنگزیب نلوٹھہ 32 ہزار 357 ووٹ لے سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close