ضمنی انتخابات ، آصفہ بھٹو کس حلقے سے الیکشن لڑیں گی؟

اسلام آباد( پی این آئی) مقامی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو NA196 شہداد کوٹ سے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گی، اس سیٹ پر بلاول بھٹو نے حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی تاہم اب وہ یہ سیٹ آصفہ بھٹو کیلئے خالی کریں گے۔

واضح رہے کہ ماضی میں محترمہ بینظیر بھٹو بھی اسی سیٹ پر الیکشن لڑ چکی ہیں گو کہ حالیہ الیکشنز میں آصفہ بھٹو اپنے بھائی بلاول بھٹو کی انتخابی مہم میں حصہ لیکرعملی سیاست کی ابتدا تو کر چکی ہیں تاہم ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد وہ پارلیمانی سیاست میں حصہ لینے کا بھی باضابطہ آغاز کر سکتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close