اسلام آباد (پی این آئی) نئے منتخب وزیراعظم یکم مارچ تک حلف اٹھالیں گے،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آئندہ ہفتے 24کروڑ پاکستانیوں کے منتخب وزیراعظم سے حلف لیں گے۔
وزیراعظم پاکستان کی حلف برداری کی تقریب جمعرات 29 فروری یا جمعہ یکم مارچ 2024 کو ایوان صدر میں منعقد کی جائے گی۔وزیراعظم کے عہدے کا انتخاب قومی اسمبلی آف پاکستان 28 یا 29 فروری کو کرے گی، اس طرح یکم مارچ 2024 تک پاکستان کے 24 وزیراعظم حلف اٹھا لیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں