مسلم لیگ (ن) نے سنی اتحاد کونسل کو ایک اور بڑی شکست دیدی

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے ملک ظہیر اقبال ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔

ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں ملک ظہیر اقبال چنڑ نے سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض کو شکست دی، ڈپٹی سپیکرکاانتخاب خفیہ طریقہ رائے شماری سے کیاگیا، جس میں 323 اراکین پنجاب اسمبلی نے ووٹ کاحق استعمال کیا،ملک ظہیر اقبال چنڑ نے 220 ووٹ جبکہ معین ریاض نے 103 ووٹ حاصل کیے۔ن لیگ کی جانب سے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معین الدین ریاض قریشی کو ڈپٹی سپیکر بننے پر مبارک باد دی۔ ملک ظہیر اقبال چنڑ نے بطور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی حلف اٹھا لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close