تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے میاں اسلم اقبال کا نام اچانک واپس لے لیا، وجہ سامنے آگئی

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نےمیاں محمد اسلم اقبال کی جگہ رانا آفتاب اقبال کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کردیا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’میاں اسلم اقبال کو بانی چیئرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کیلئے نامزد کیا تھا۔ ان کو گرفتار کرنے کیلئے سارے صوبے کی پولیس اسمبلی کے گرد موجود ہے‘۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اس بیان میں مزید کہا گیا کہ ’اس صورتحال میں میاں اسلم اقبال کی مشاورت سے پارٹی قیادت اور میاں اسلم اقبال نے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کیلئے رانا آفتاب احمد خان کو نامزد کیا ہے‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close