اسلام آباد (پی این آئی)شیر افضل مروت رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے اور انہیں گلے لگا لیا۔
تمام افواہیں دم توڑ گئیں بیرسٹر گوہر اور سینیئر نائب صدر بیرسٹر شیر افضل خان مروت نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر یہ واضح پیغام پہنچا دیا ہے کہ ان کے درمیان کسی بھی قسم کا اختلاف نہیں ہے پارٹی قیادت ایک پیج پر ہے
پیرسٹر گوہر نے شیر افضل خان مروت کے انے کا شکریہ ادا کیا pic.twitter.com/mT4Lo5mPdO
— Official Social Media Team @sherafzalmarwat (@Shermediateam) February 24, 2024
اس موقع پرشیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر پارٹی کے اہم رہنما ہیں، میڈیا پر ہمارے اختلافات کی بے بنیاد خبریں چل رہی ہیں، ہمارے درمیان کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی تمام قیادت ایک پیج پر ہے۔ شیر افضل مروت نےکہا کہ میں نے ان کی نااہلی کے حوالے سے کوئی لفظ نہیں کہا لیکن اس پہ مجھے شو کاز نوٹس دیا گیا، آج میں آیا ہوں میں یہ معلوم کرنا چاہتا تھا کہ میرا بھائی مجھ سے ناراض ہے یا شوکاز نوٹس جو ہے وہ خلائی مخلوق کی طرف سے آیا ہے تو لہذا میں نے گوہر صاحب کو گلے لگایا ہے چوما ہے اور اس شخص کے ماتھے پہ جو ہے کوئی لکیر تک نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی ورکرکوئی ٹینشن نہ لیں آپ کی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں ہے انشاءاللہ ہمارے چیئرمین ہی رہیں گے یہ خان کے طرف سے نامزد ہیں اور خان جس کو بھی نامزد کر دیتا ہے وہ ہمارے سر کا تاج ہوتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں