اہم ترین عہدہ جس پر کمپرومائز نہیں ہوگا، ایم کیو ایم اپنے مطالبے پر ڈٹ گئی

لاہور( پی این آئی) ایم کیوایم پاکستان کے مرکزی رہنماء فاروق ستار نے کہا ہے کہ ن لیگ کو کہا ہے کہ گورنر سندھ کے عہدے پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوسکتا، گورنرشپ کیلئے امیدوار کامران ٹیسوری ہی ہوں گے۔

ن لیگ نے مطالبات پر عملدرآمدکی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مسلم لیگ ن کے وفد سے کل دو نشستیں ہوئی ہیں، جس میں کہا کہ ہمارے لئے کوئی مشکل نہیں کہ ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائیں، اپوزیشن میں ہماری سیاست کو تقویت ہی ملے گی، جب ہم پی ڈی ایم ون حکومت میں شامل ہوئے اور پی ٹی آئی حکومت کو چھوڑا تھا، پھر جس طرح ہمارے ووٹوں کی اہمیت بنی تھی، پھر 16ماہ کی حکومت بنی تو اس میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی، ہمارا آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے ساتھ سندھ میں ورکنگ ری لیشن شپ کا معاہدہ کرایا گیا لیکن اس پر کوئی عمل نہیں ہوا۔ ہمارے لئے اس وقت بڑا مشکل فیصلہ ہے کہ حکومت میں جائیں اور جگہ جگہ کانٹے بچھے ہیں، یہ کانٹوں کی سیج ہے۔ اب بھی مسلم لیگ ن کو کہا کہ اختیارات کو نچلی سطح تک لے جائیں، ذمہ داریاں نچلی سطح تک دیں،تاکہ مسائل ہوسکیں۔ فاروق ستار نے کہا کہ ن لیگ نے ہمیں کہا کہ آپ ہمارے فطری اتحادی ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا معاہدہ پہلے ہوا ہے۔ ہمیں محسوس ہوا ہے کہ مسلم لیگ ن ہمیں اپنا لازمی جزو سمجھتی ہے۔

ہم نے ن لیگ کو کہا ہے کہ وزارتوں پر نہیں ،گورنر سندھ کے معاملے کمپرومائز نہیں ہوسکتا، ن لیگ نے پیپلزپارٹی سے سندھ کی گورنرشپ جو لی ہے وہ ایم کیوایم کو ملے گی، جب گورنرشپ ایم کیوایم ملے گی تو کامران ٹیسوری ہی ہمارے امیدوار ہوں گے۔ن لیگ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مطالبات پر عملدرآمد ہوگا۔ہمارا مسلم لیگ ن کے ساتھ معاہدہ ہے پیپلزپارٹی کے ساتھ نہیں، وفاق میں مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد ہوگا م جبکہ سندھ میں اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔ ہم اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سندھ کا الیکشن لڑیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close