اسپیکر پنجاب اسمبلی کون ہوگا؟ ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا

لاہور (پی این آئی) پنجاب اسمبلی میں سپیکر کا انتخاب جاری ہے جس کے دوران تمام اراکین نے اپنا ووٹ دے دیا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر سبطین خان کی صدارت میں جاری ہے، سپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ میں مریم نواز سمیت اراکین نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ہے۔ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے۔سپیکر کیلئے مسلم لیگ (ن) کے محمد احمد خان اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار احمد خان بھچرکے درمیان مقابلہ ہے۔ سپیکر کے انتخاب کے بعد ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close