عمران خان کب اور کیسے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے؟ فیصل جاوید کا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر رہنما پی ٹی آئی فیصل جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ جلد رہا ہوں گے، وہ میانوالی سے الیکشن لڑ کر وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔۔۔۔۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ دعا ہے جتنے بے گناہ لوگ ہیں وہ اپنوں کے پاس جائیں، پی ٹی آئی کے لوگوں کو اٹھا لیا جاتا تھا، قانون نام کی چیز ہونی چاہیے۔۔۔۔۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے سارے کیسز بوگس ہیں وہ جلد باہر آئیں گے، مراد سعید سے کوئی رابطہ نہیں ہے اللّٰہ تعالی انہیں امان میں رکھے۔۔۔۔۔

فیصل جاوید نے کہا کہ عدالتوں کے سامنے ہمارے لوگ پیش ہوتے ہیں عدل و انصاف ہونا چاہیے، یہ الیکشن فارم 45 اور فارم 47 کے درمیان تھا ٹوٹل کرتے ہوئے غلط نمبرز لکھے گئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں