ہیلتھ کارڈ پی ٹی آئی نے نہیں مریم نواز نے متعارف کروایا تھا، بڑا دعوٰی

لاہور(پی این آئی)ہیلتھ کارڈ پی ٹی آئی نے نہیں مریم نواز نے متعارف کروایا تھا، بڑا دعوٰی۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جس ہیلتھ کارڈ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنا اعزاز سمجھتی ہے مریم نواز نے اسے متعارف کروایا تھا۔ گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد پہلی تقریر میں ہیلتھ کارڈ سے متعلق روڈ میپ دیں گی، مریم نواز پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بننے جارہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چیلنجز بالکل ہیں اور مریم نواز کو نواز شریف کی سرپرستی حاصل ہوگی، سیاسی کارکن ہر وقت سیکھ رہا ہوتا ہے، یوتھ پروگرام مریم نواز کا آئیڈیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی خواہش ہے صوبائی کابینہ میں تجربہ کار اور نوجوان بھی شامل ہوں، بہت سارے منصوبے ہیں جن میں وفاق کو آن بورڈ لینا ضروری ہوگا۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ مریم نواز کا سیاسی انتقام لینے کا کوئی ارادہ نہیں، پاکستان میں 9 مئی واقعات سے بڑا کوئی حملہ نہیں، 9 مئی واقعات میں جو بھی ملوث ہیں انھیں شامل تفتیش ہونا چاہیے، اگراحتجاج قانون ہاتھ میں لیے بغیر ہو تو اس میں کوئی مسئلہ نہیں۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ جہاں ان کو سیٹیں ملیں وہ ٹھیک، جہاں نہیں ملی وہاں دھاندلی ہوئی، الیکشن کے ایشو فارم 45 کو یہ لوگ نہیں مانتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close