تنخواہیں بند، سرکاری ملازمین کیلئے بُری خبر

لاہور (پی این آئی) تنخواہیں بند، سرکاری ملازمین کیلئے بُری خبر۔۔۔ لاہور میں ریلوے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف سراپااحتجاج بن گئے۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے ملازمین نے پریم یونین سی بی اے کے زیراہتمام لوکو شیڈ لاہورمیں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج کیا،ملازمین نے” تنخواہ دو کام لو ” کےنعرے لگائے۔ان کاکہناتھا مہنگائی میں گزاراکرنا مشکل ہوگیاہے۔ہماری تنخواہیں جلد ادا کی جائیں اس ماہ کی تنخواہ ابھی تک نہیں ملی۔ بچوں کی فیسیں اوربل کیسے ادا کریں۔ مظاہرین نے انتظامیہ سے اپيل کی ہماری تنخواہیں فی الفوردی جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close