پی ٹی آئی کے ایک اور سیاسی جماعت کیساتھ رابطوں کی تصدیق کر دی گئی

پشاور(پی این آئی)ملک بھر میں عام انتخابات کے سیاسی جوڑ توڑ کاسلسلہ جاری ہے اور پاکستان تحریک انصاف اور تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے درمیان رابطوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔

پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی پی کے رہنماؤں نے سما کو رابطوں کی تصدیق کردی ، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی پی حبیب ملک اورکزئی نے کہا کہ ہم سے پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کے بعض اراکین نے بات چیت کی،پی ٹی آئی کو پرویزخٹک پراعتراض تھا جو اب ہمارے چیئرمین نہیں،بات چیت کا اگلا راؤنڈ جلد ہوگا۔پی ٹی آئی کے آزاد اراکین سُنی اتحاد کونسل میں شامل ہوچکے ہیں، بات بننے کے بعد سنی اتحاد کونسل اور ہمارا اسمبلی میں اتحاد ہوسکتا ہے،جس سےدونوں پارٹیوں کو فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔تحریک انصاف کے رہنمامعظم بٹ کا کہنا تھا کہ ایک اچھے اشتراک عمل کے لئے بات چیت کی ہے،تحریک انصاف پارلیمینٹیرین کے لوگ بانی پی ٹی آئی کو اپنا قائد تسلیم کرتے ہیں،ملک کے بہتر اور وسیع تر مفاد میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔ معظم بٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی پی کی قیادت کا رویہ مثبت ہے،اگلے مرحلے کے مذاکرات میں بات آگے بڑھ سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں