معروف ٹی وی چینل کے سابق سربراہ انتقال کرگئے

کراچی (پی این آئی)پاکستان کی معروف کاروباری اور میڈیا شخصیت ظفرصدیقی انتقال کرگئے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ظفرصدیقی کاانتقال دبئی میں ہوا۔

رپورٹ ے مطابق سماء ٹی وی کے بانی اور سی این بی سی عربیہ کے سابق چیئرمین ظفر صدیقی کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور متحدہ عرب امارات کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔زیڈ ایس کے نام سے مشہور ظفر صدیقی نہ صرف ایک میڈیا شخصیت تھے بلکہ نئے ٹیلی ویژن چینلز کے قیام میں ایک دور اندیش معمار بھی تھے۔ ان کی موت خطے کے میڈیا کے منظرنامے میں ایک دور کے خاتمے کی علامت سمجھی جارہی ہے۔اپنے شاندار ٹیلی ویژن کیریئر سے قبل، ظفر صدیقی نے کے پی ایم جی میں 18 سال گزارے، جہاں وہ شراکت دار سے آگے بڑھ کر آخر کار اس کے ایک کنسلٹنسی پریکٹس کے منیجنگ ڈائریکٹر بن گئے۔فنانس اور مینجمنٹ میں ان کی مہارت نے میڈیا انڈسٹری میں ان کے بعد کے منصوبوں کے لئے ایک مضبوط بنیاد رکھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close