لاہور(پی این آئی)آٹے کا حصول شہریوں کیلئے کڑا امتحان بن گیاہے ۔ملتان میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے باہر آٹے کے حصول کیلئے شہری قطاروں میں کھڑے ہونے پر مجبور ہیں جبکہ دیگر اشیائے خوردونوش بھی لوگوں کی پہنچ سے دور ہونے لگی ہیں۔
پنجاب میں آٹے کا بحران پھر سر اٹھانے لگا ہے، جس سے غریب عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں ، ملتان میںسستے آٹے کے حصول کیلئے عوامیوٹیلیٹی اسٹورزکے باہر قطاروں میں کھڑے ہونے پر مجبور ہوگئےہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم تو بڑے پریشان ہیں آٹا مل نہیں رہا یہاں آتے ہیں دھکے کھا کر چلے جاتے ہیں بہت دور سے آتے ہیں چار پانچ سو کا پٹرول لگ جاتا ہے ۔آٹا باہر سے بہت مہنگا پڑتا ہے ہمیں یہ سامان تھوڑا سا لینے آتے ہیں اس کے ساتھ آٹا بھی مل جائے مگر آٹا ہے ہی نہیں جب بھی آتے ہیں آٹا ملتا ہی نہیں ۔اس کے علاوہ یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کے ساتھ دال، چاول اور دیگر اشیاء خور و نوش کی بھی قلت ہے جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔یوٹیلیٹی سٹورز کے باہر آٹے کے حصول کیلئے شہریوں کا کھڑے رہنا معمول بن گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں