اہم سیاسی جماعت کا انتخابات میں دھاندلی کیخلاف بڑا مطالبہ آگیا

پشاور (پی این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے دھاندلی کے خلاف جوڈیشل کمیشن تشکیل دیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ ہم 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں شکست سے مایوس نہیں، عدم تشدد اور پر امن لوگ ہیں۔ پچھلے 100 سال سے اپنے حقوق کے حصول کیلئے کوشش کر رہے ہیں، یہاں تو ایک تھپڑ پر لوگ وفاداریاں تبدیل کر لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اختیارات اور وسائل کی جنگ ہے، ہم دہشت گرد کو آج بھی دہشت گرد ہی کہتے ہیں، ہمیں لولے، لنگڑے، بہرے اور گونگے نہیں چاہئیں، ایسے لوگ نہیں چاہیئیں جو صرف غلامی کریں۔ایمل ولی کا مزید کہنا تھا کہ ذاتی لالچ کیلئے پارلیمنٹ میں نہیں جانا چاہتے، قوم کیلئے مشکلات برداشت کرتا ہوں۔ اگر کوئی مجھے گرفتار کرنا چاہتا ہے تو فون کریں ہم خود آ جائیں گے۔ رات کو گھروں پر چھاپے نہ ماریں، گرفتاریوں سے خوفزدہ نہیں نہ ہی ڈر کر بھاگنے والے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close