لاہور (پی این آئی)متحدہ قومی موومنٹ نے مسلم لیگ (ن) سے پاورشیئرنگ کا فارمولا طے کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ایم کیو ایم کے وفد نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں ن لیگ اور پی پی اتحاد کے نامزد وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی۔ایم کیوایم وفد گورنر سندھ کامران ٹیسوری، مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار پر مشتمل تھا جبکہ شہبازشریف کے ساتھ سینیٹر اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ، سردار ایاز صادق ،خواجہ سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ، رانا مشہود اور عطا تارڑ شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور ایم کیو ایم ملاقات میں کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔لیگی ذرائع نے بتایاکہ حالات کے مطابق ابھی مل کر چلنا چاہیے۔ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق دوسروں کی طرح ہم سے بھی پاورشیئرنگ کا فارمولا طے کیا جائے، ہمارے 17 ایم این اے ہیں، اس کےمطابق حکومت میں حصہ ملنا چاہیے۔ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمیں واضح بتایاجائے کہ حکومت میں ہماری پوزیشن کہاں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں