پھر چیف الیکشن کمیشن سے استعفیٰ مانگ لیا

کراچی (پی این آئی) تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ کے 6 سے 7 کروڑ عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، حیدر آباد ، لاڑکانہ اور سکھر میں دھاندلی مختلف انداز میں ہوئی، الیکشن نہیں فراڈ کیا گیا، پیپلز پارٹی، (ن) لیگ اور ایم کیوایم سے بات چیت نہیں ہو گی۔ متحدہ اور پی پی پہلے بھی ایک تھے اور آج بھی ایک ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی کرسی گرم ہے جو اس پر بیٹھا جل جائے گا، تین جماعتوں کی اجتماعی سیاسی قبر بنے گی، کل اسمبلی پر احتجاج کریں گے، پھر کمیٹی جو فیصلہ کرے گی وہی ہو گا۔ ہم سندھ ہائیکورٹ گئے فارم 45 لے کر پھر الیکشن کمیشن بھیج دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں