نیا وزیر خزانہ کون ہوگا؟ اہم نام سامنے آگئے

اسلام آباد (پی این آئی) شہباز شریف کی زیرقیادت آئندہ حکومت میں وزیر خزانہ کے عہدے کیلئے کئی مضبوط دعویدار ہیں۔

ان میں اسحاق ڈار سرفہرست ہیں جو کئی مرتبہ وزیر خزانہ رہ چکے ہیں اور جس وقت پاکستان ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے آئی ایم ایف سے ایک اور پیکیج لینے کیلئے کوششیں کر رہا ہے اس وقت ایسے نازک موڑ پر اسحاق ڈار کو اس اہم عہدے کیلئے ٹاپ فیورٹ تصور کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر شمشاد اختر نے بھی اس فہرست میں اپنا نام شامل کرنے کی خواہش ظاہر کی ۔ وہ سمجھتی ہیں کہ انہیں آئی ایم ایف، کاروباری برادری اور کارپوریٹ قیادت کی جانب سے حمایت حاصل ہے۔ وہ اس عہدے کیلئے اپنی آخری کوششیں کر رہی ہیں۔ایک اور مضبوط امیدوار محمد اورنگزیب ہیں جو ایک تجربہ کار بینکر اور ایک بینک کے موجودہ صدر ہیں جبکہ وزیر خزانہ کے عہدے کیلئے سلطان الانہ کے نام پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close