کراچی(پی این آئی)ایم کیوایم اور ن لیگ کے درمیان اختلافات ، تہلکہ خیز انکشاف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اتحادی حکومت بننے سے قبل ہی ن لیگ سے ناراض دکھائی دے رہی ہے اور شدید تحفظات کا شکار ہے ۔نجی ٹی وی کے ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ ایم کیوایم کا 4 رکنی وفد آج شہبازشریف سے ملاقات کرے گا جس دوران متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر اراکین اپنے تحفظات شہبازشریف کے سامنے رکھیں گے ۔۔۔۔۔ایم کیوایم کا موقف ہے کہ انہیں پاور شیئرنگ میں فیئر ڈیل نہیں مل رہی ، انہیں ابھی تک پاور شیئرنگ میں کوئی کمٹنٹ نہیں ملی ۔
ذرائع کے مطابق ایم کیوایم اپنے شدید تحفظات کے ساتھ شہبازشریف سے ملے گی ، ن لیگ کی کمیٹی سے جومیٹنگ ہوئی تھی ایم کیوایم اس پر بھی ناخوش ہے ۔ایم کیوایم ذرائع کا کہناتھا کہ شہبازشریف کیلئے نیک جذبات ہیں لیکن ان حالات میں ساتھ چلنا مشکل ہو گا،، شہبازشریف سے ملاقات کے بعد ایم کیوایم تحفظات کا عوامی سطح پر اظہار کرے گی ، پیپلز پارٹی سے کامیاب مذاکرات کے بعد ن لیگ کا رویہ ایک دم بدل گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں