لاہور(پی این آئی)مریم نوازاچانک کہاں پہنچ گئیں؟۔۔۔۔۔۔۔۔نامزد وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز حلف اٹھانے کے لیے جاتی امراء میں اپنی رہائش گاہ سے پنجاب اسمبلی پہنچ گئیں۔اسمبلی میں ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس مریم نواز کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، اس موقع پر مریم نواز سے نو منتخب ارکانِ اسمبلی نے ملاقات کی۔نو منتخب ارکانِ پنجاب اسمبلی نے ن لیگ کی نامزد وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کو مبارک باد دی۔۔۔۔۔۔۔نو منتخب ارکان عظمیٰ بخاری، سمیع اللّٰہ خان، فیصل کھوکھر، غزالی سلیم بٹ، ملک خالد کھوکھر، سلمیٰ بٹ، اسد کھوکھر، سہیل شوکت بٹ، شیر علی گورچانی، میاں مرغوب، رانا اقبال، عظمیٰ کاردار اور حنا پرویزبٹ پنجاب اسمبلی پہنچنے والوں میں شامل ہیں۔
مسلم لیگ ن کے نومنتخب ارکان نواز شریف کے پلے کارڈز لے کر ایوان میں داخل ہوئے ہیں۔ادھر پی ٹی آئی رہنما فرخ جاوید بھی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں اسلم اقبال نے ضمانت لی ہے، وہ حلف اٹھانے آ رہے ہیں، جن لوگوں کو ہرایا گیا انہیں احتجاج کی کال دی ہے۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان ندیم قریشی، حسن ذکاء، شعیب امیر پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔استحکامِ پاکستان پارٹی کی نو منتخب رکن سارہ احمد پنجاب اسمبلی پہنچ گئیں۔آئی جی پنجاب عثمان انور پنجاب اسمبلی پہنچ گئے، جہاں انہوں نے سیکیورٹی کا جائزہ لیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں