قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں مزید کمی کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) حکومت نے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کر دی، شرح سود میں کمی نہ ہونے کے باوجود مختلف بچت اسکیموں کے شرح منافع میں مزید کمی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے مختلف قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کر دی گئی ہے۔نیشنل سیونگز پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ کا شرح منافع کم کر کے پہلے 6 ماہ کیلئے 15.6 فیصد، سیونگ سرٹیفکیٹ پر دوسری ششماہی کا منافع 16.6 فیصد اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع کم کر کے 12 فیصد کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر سکیم سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع 15 فیصد سے کم کر کے 14.6 فیصد، بہبود سیونگ اور پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ پر منافع کی سالانہ شرح 15.36 فیصد، شہدا فیملی ویلفیئر اکانٹ پر بھی منافع 15.36 فیصد مقرر کر دیا گیا ہے۔ نیشنل سیونگز پاکستان کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ، سروا اسلامک ٹرم اکاونٹ پر شرح منافع میں بھی کمی کر دی گئی ہے جبکہ سیونگ اکاونٹ پر منافع کی موجودہ شرح 20.50 فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close