بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

اسلام آباد(پی این آئی)جمعہ کے روزموسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا،

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سردرہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، مر ی، گلیات اور گردو نواح میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہے گا۔ اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں