9 مئی ہنگامہ آرائی کیس ،اہم پی ٹی آئی رہنما کو ضمانت مل گئی

سرگودھا (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما امجد نیازی کی 9 مئی ہنگامہ آرائی کیس میں درخواست ضمانت ملتوی کر دی گئی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی امجد نیازی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، سرگودھا پولیس کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ میانوالی پولیس نے امجد نیازی کے خلاف 9 مئی کو ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ پر دہشت گردی دفعات کے تحت 2 مقدمات درج کئے تھے۔سابق رکن قومی اسمبلی امجد نیازی کے وکیل جواد مظہر نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ امجد نیازی کے خلاف مقدمات سیاسی اور انتقامی بنیادوں پر درج کئے گئے۔ عدالت نے دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت 26 فروری تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close