نامزد وزیراعلیٰ نے سیاسی مخالفین کوبڑی دھمکی دے ڈالی

پشاور(پی این آئی)نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ ہمارے ساتھ زیادتیاں کرنے والے اپنی اصلاح کرلیں تو معاف کر دیں گے ور نہ سزا کیلئے تیار رہیں۔

نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ اپنےساتھ زیادتی کرنےوالوں کومعاف کرتاہوں، ہمارے رہنماؤں، کارکنوں کیساتھ زیادتیاں کی گئیں،کارکن بھی ریاست مدینہ کی سوچ کےمطابق زیادتیوں کوبھول جائیں،چاہتے ہیں ہمارے ساتھ جو ہوا کسی اور کے ساتھ نہ ہو،ایسی اصلاح کرنی ہےکہ چاہتے ہوئےبھی زیادتی نہ کی جاسکے،زیادتی کرنیوالےاپنی اصلاح کرلیں تومعاف کردیں گے،ورنہ سزا کیلئے تیار رہیں،ہمارے نمائندے عام طریقے سے نہیں ووٹرز اور سپورٹرز کی محنت سےآئےہیں،ہمارےمنتخب نمائندے بھی جذبے کے ساتھ عوامی مسائل کودیکھیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close