واشنگٹن (پی این آئی) پاکستان میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش پر امریکہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان سے آزادی اظہار کا احترام کرنے اور ایکس سمیت کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم تک رسائی کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔امریکا نے سرکاری سطح پر پاکستانی حکام کو اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں اتحادی حکومت کے قیام سے پہلے اس پر کوئی تبصرہ کرنا نہیں چاہتے، کسی بھی ملک کے اندر کی جانے والی اتحادی سیاست اس کا اندرونی معاملہ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں