اسلام آباد ( پی این آئی) نگران حکومت کی جانب سے لئے گئے مقامی قرضوں کی تفصیلات جاری کردی گئیں، نگران دور حکومت میں 19 ہزار 830 ارب روپے کا ڈومیسٹک قرض لیا گیا۔
اعلامیہ نگران وزارت خزانہ کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے لئے گئے مقامی قرضوں کی تفصیلات جاری کردی گئیں، 17اگست 2023 سے 31 جنوری 2024 تک مقامی قرضوں کی تفصیل جاری کی گئی ہے۔نگران دور حکومت میں 19ہزار 830 ارب روپے کا ڈومیسٹک قرض لیا گیا، یکم فروری تا 16اگست 2023 کی مدت میں 19ہزار 862 ارب روپے قرض لیا گیا تھا۔ نگران حکومت میں 17ہزار 934 ارب روپے کا مقامی قرض واپس کیا گیا، گزشتہ اسی مدت میں 14ہزار 31ارب روپے قرض واپس کیا گیا تھا۔ نگران دور میں مقامی قرض کا نیٹ فلو 1796ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔گزشتہ مدت میں نیٹ فلو 5 ہزار 831 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔
گزشتہ اسی مدت کے مقابلے میں قرضوں میں 67 فیصد کمی ہوئی۔ نگران حکومت کو 22 فیصد کا پالیسی ریٹ ورثے میں ملا۔ گزشتہ مدت کے دوران پالیسی ریٹ کی اوسط شرح 19.5فیصد تھی، نگران حکومت نے مقامی قرض کی پروفائل بہتر کرنے کے اقدامات کئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں