بلاول کا دھاندلی کا الزام لگانے والوں کیخلاف بڑا اعلان

کراچی (پی این آئی) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خلاف دھاندلی کا الزام لگانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میرے انتخابی حلقے این اے 194 سے ایک فراڈیے نے لاڑکانہ میں میری کامیابی کو دھاندلی سے تعبیر کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے انتخابی حلقے میں دھاندلی کے الزامات کو غیرسنجیدہ نہیں لے سکتا۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے این اے 194 کے اپنے انتخابی حلقے کے تمام فارم 45 عوام کے سامنے رکھ دیے۔انکا کہنا تھا کہ فارم 47 کے مطابق میں نے ایک لاکھ 35 ہزار 112 ووٹ لیے ہیں جو میرے حریف پر ایک لاکھ سے زیادہ کی برتری ہے۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ بجائے یہ کہ عزت کے ساتھ اپنی شکست کو تسلیم کریں، شکست خوردہ افراد جھوٹ بولنے پر اتر آئے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی اور بےضابطگی کے الزامات اہم نوعیت کا معاملہ ہے اور انہیں سنجیدہ لینا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں