بلوچستان میں کتنی جماعتیں ملکر حکومت بنائیں گی؟ پاور شئیرنگ فارمولا طے پا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)بلوچستان میں 3 جماعتی مخلوط حکومت بنانےکا فیصلہ ہوا ہے۔ بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ بلوچستان میں 3 جماعتی مخلوط حکومت بنائی جائےگی، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور بلوچستان عوامی پارٹی حکومت کا حصہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی،گورنر اور اسپیکر ن لیگ سے ہوں گے، بلوچستان میں ڈپٹی اسپیکرکی ذمہ داریاں بلوچستان عوامی پارٹی کے سپردکی جائےگی۔ ذرائع نے بتایا ہےکہ دو روز میں حکومت سازی کے معاملات کو حتمی شکل دے کر وزیراعلیٰ کا اعلان کیا جائےگا، بلوچستان کابینہ میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے 6، 6 وزیر ہوں گے جب کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے بھی 2 وزراء شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں مشیروں کی تعیناتی پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سےکی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close