عدالت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے سے روک دیا

لاہور (پی این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے ادویات کی قیمتوں کے تعین کے نوٹیفکیشن کو تاحکم ثانی معطل کردیا۔

عدالت نے نگران پنجاب حکومت سمیت فریقین سے جواب آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔جسٹس شاہد کریم نے مقامی شہری اسلم کی درخواست پر جمعرات کو ابتدائی سماعت کرتے ہوئے کارروائی کی جس میں ادویات کی قیمتوں کے تعین کے نوٹیفکیشن کوچیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار مقامی شہری محمد اسلم نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کے لیے نگران حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن درخواست کے حتمی فیصلے تک معطل کرنے کا حکم دے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں