تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا شیڈول جاری

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری۔

رواں سال موسم گرما کے دوران تعلیمی اداروں کو 2 ماہ سے کم تعطیلات ملیں گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی نگران حکومت صوبے کی نئی منتخب حکومت نے قیام سے قبل صوبے کے تعلیمی اداروں کیلئے موسم گرما کی تعطیلات کے شیڈول کی منظوری دے دی ہے۔پنجاب کی نگران حکومت نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں رواں سال 2024 میں موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 22 جون سے شروع ہو کر 14 اگست تک جاری رہیں گی۔ یوں رواں سال موسم گرما میں تعلیمی اداروں کو 2 ماہ سے کم تعطیلات ملیں گی۔ فیصلے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close