الیکشن کمیشن نے این اے 46اور این اے 47میں کس کو کامیاب قرار دیدیا؟ فیصلہ جاری

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن نے این اے 46 اور این اے 47 میں بے ضابطگیوں کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

فیصلے کے مطابق انجم عقیل اور طارق فضل چودھری کو کامیاب قرار دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے دو رکنی بنچ نے فارم 47 میں مبینہ بے ضابطگیوں پر پی ٹی آئی کے امیدواروں عامر مغل اور شعیب شاہین کی دائر درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔الیکشن کمیشن نے شعیب شاہین اور عامر مغل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے این اے 46 سے انجم عقیل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بحال کردیا ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ سیکشن 92 کے تحت فارم 47 کی تیاری کیلئے امیدواروں کو نوٹس کرنا ضروری نہیں، ریٹرننگ افسران نے فارم 47 مرتب کرنے کیلئے تمام امیدواروں کو نوٹس بھیجا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close