ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر لاہور ہائیکورٹ کا دبنگ حکم

لاہور (پی این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روکنے کا حکم دے دیا۔۔۔۔ انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے ادویات کی قیمتیں فارماسوٹیکل کمپنیز کو مقرر کرنے کا اختیار دینے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے نوٹیفیکشن پر عملدرآمد روکنے کا حکم دے دیا ہے۔۔۔۔

جسٹس شاہد کریم نے لاہور کے شہری محمد اسلم کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ندیم سرور ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، درخواست میں وفاقی حکومت، ڈریپ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔۔۔۔ عدالت نے نوٹیفیکشن پر عملدرآمد روکنے کا حکم دیتےہوئے ادویات کی قیمتیں فارماسوٹیکل کمپنیز کو مقرر کرنے کا اختیار دینے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔۔۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ حکومت نے 146 جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close