اسد عمر مشکل میں پھنس گئے

لاہور(پی این آئی)اسد عمرمشکل میں پھنس گئے۔۔۔۔۔۔۔۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر اسد عمرکی عبوری ضمانت خارج کر دی۔ جمعرات کے روز انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے تھانہ شادمان جلاو¿ گھیراو¿ کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج کر دی گئی ہے۔عدالت کی جانب سے عدم پیروی کی بنیاد پر اسد عمر کی ضمانت خارج کی گئی ہے۔واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر عبوری ضمانت کے بعد عدالت پیش نہیں ہوئے تھے۔یاد رہے کہ تھانہ شادمان پولیس نے اسد عمر کے خلاف جلاو¿ گھیراو¿ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close