جناح ہاؤس حملہ کیس، اہم حکم جاری

لاہور (پی این آئی)جناح ہاؤس حملہ کیس،
اہم حکم جاری۔۔۔۔۔۔۔۔لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خانم و عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خانم اور عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے ایڈمن جج محمد نوید اقبال نے کیس کی سماعت کی۔۔۔۔۔

دورانِ سماعت بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خانم اور عظمیٰ خانم عدالت میں پیش ہوئیں۔عدالت نے علیمہ خانم اور عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانت میں 12 مارچ تک توسیع کر دی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close